ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اورخشک رہے گا

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اورخشک رہے گا

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اورخشک رہے گا۔

اسلام آباد اور کشمیر میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان بھی ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، خیبرپختون خوا اور گلگت بلتستان میں بھی بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی بارش اور خوشگوار موسم متوقع ہے۔

دیپالپور میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی جس کے باعث بجلی کے متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے۔پاکپتن میں بھی گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی اور آندھی چلی جس کی وجہ سے متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے اور بجلی بند ہو گئی۔رائیونڈ، سندر، مانگامنڈی  میں بھی بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔