اگلے ماہ مودی اور عمران کو بھگا کر کشمیریوں کے مسائل حل کرینگے: بلاول بھٹو

اگلے ماہ مودی اور عمران کو بھگا کر کشمیریوں کے مسائل حل کرینگے: بلاول بھٹو
سورس: فائل فوٹو

مظفر آباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور کشمیرویوں کا تعلق دیرینہ ہے۔ کشمیریوں سے پیپلز پارٹی کا تین نسلوں کا تعلق ہے۔ 

ڈڈیال میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا عمران خان کی نالائق حکومت میں تاریخی مہنگائی ہے۔ کشمیر کے عوام مسائل کا حل چاہتے ہیں تو پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں۔ 

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عوام کو معاشی حقوق صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں ملیں ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کی عوام مودی کی بمباری اور آزاد کشمیر کی عوام عمران کی نالائق ترین حکومت کا مقابلہ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگلے ماہ تیر پر مہر لگا کر پاکستان پیپلز پارٹی کی عوامی حکومت بنائیں، تاکہ آپ کی عوامی حکومت مودی اور عمران کو بھگا کر جموں و کشمیر کے مسائل حل کرے۔۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا ساتھ دینے کے لیے آیا ہوں۔ آزادکشمیرکےعوام عمران خان کی نااہلی کا مقابلہ کررہے ہیں ۔ کشمیریوں نےذوالفقاربھٹو اورمحترمہ شہیدکا ساتھ دیا۔ اب ہمارا ساتھ دیں۔  آزادکشمیرمیں پیپلزپارٹی امیدوارکووزیراعظم بنانا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آپ کے مسائل صرف پیپلزپارٹی حل کرسکتی ہے۔ بھٹوشہید کا منشورلےکرگھرگھرجائیں گے۔ مقبوضہ کشمیرکے عوام مودی کی بمباری کا مقابلہ کررہے ہیں ۔ حکومت کےکشمیریوں کےساتھ سلوک پردکھ ہوتاہے،۔ کشمیریوں کولاوارث نہیں دیکھ سکتا۔