تحفظ والدین ایکٹ کے تحت پہلی سزا سنادی گئی

تحفظ والدین ایکٹ کے تحت پہلی سزا سنادی گئی
سورس: file photo

مظفر گڑھ : تحفظ والدین آرڈیننس 2021 کے تحت پہلے کیس کا فیصلہ سنادیا گیا۔

نیونیوز کے مطابق مظفرگڑھ میں بیوی کے کہنے پر ضعیف والدین کو تشدد کا نشانہ بناکر انھیں گھر سے بیدخل کرنے والے بیٹے کو ایک ماہ کیلئے جیل بھیج دیا گیا۔ملزم پر 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے پولیس کو نافرمان بیٹے سے اس کے والدین کا گھر 3 روز میں خالی کروانے کی ہدایت کی۔

عینی شاہدین کے مطابق ملزم بیوی کے اکسانے پر والدہ پر تشدد بھی کرتا تھا ۔ 

خیال رہے کہ گھر سے نکالے جانے کے بعد ملزم کی والدہ گھروں میں کام کرکے گزارہ کرتی رہی جبکہ قوت سماعت سے محروم والد رات مجبوراً قبرستان میں بسر کرتا تھا۔