ایران کا جوہری پروگرام جاری رہے گا، ایٹمی تنصیبات کی بحالی کا اعلان

09:32 AM, 25 Jun, 2025

تہران : ایرانی ایٹمی توانائی ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ حالیہ امریکی حملوں کے باوجود ایران کا جوہری پروگرام کسی صورت نہیں رکے گا۔ ایجنسی کے مطابق ایران یورینیم کی افزودگی دوبارہ شروع کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور ایٹمی تنصیبات کی تعمیر نو کا عمل بھی جاری ہے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی حملوں میں فردو نیوکلیئر سائٹ کی صرف داخلی اور خارجی سرنگوں کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ جوہری تنصیبات کے بنیادی ڈھانچے کو محفوظ رکھا گیا ہے۔ ایران نے واضح کیا کہ حملوں کے بعد تابکاری کی سطح میں کسی قسم کا اضافہ نہیں ہوا، اور تینوں متاثرہ تنصیبات میں تابکاری مکمل طور پر قابو میں ہے۔

ایرانی ایٹمی ایجنسی کے عہدیدار نے مزید بتایا کہ ایران نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) سے امریکی حملوں کی تحقیقات کا باضابطہ مطالبہ بھی کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران پر حملے عالمی قوانین اور بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی ہیں، جن پر بین الاقوامی ردعمل ضروری ہے۔

مزیدخبریں