خواجہ آصف ایس سی او اجلاس میں شرکت کے لیے بیجنگ پہنچ گئے، پاک-بھارت وزرائے دفاع کی ملاقات کا امکان نہیں

04:06 PM, 25 Jun, 2025

بیجنگ: وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے وزرائے دفاع اجلاس میں شرکت کے لیے چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے۔

اجلاس میں خطے کی سیکیورٹی، دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور دفاعی تعاون جیسے امور زیر بحث آئیں گے۔ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ بھی اجلاس میں شریک ہوں گے، تاہم دونوں ممالک کے وزرائے دفاع کے درمیان کسی دو طرفہ ملاقات کا کوئی شیڈول طے نہیں کیا گیا۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں پاکستان اور بھارت کے وزرائے دفاع کے درمیان براہ راست ملاقات کا امکان نہیں۔ خواجہ آصف اجلاس کے دوران دیگر رکن ممالک کے وزرائے دفاع سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

شنگھائی تعاون تنظیم ایک اہم علاقائی پلیٹ فارم ہے، جس کے رکن ممالک میں چین، روس، پاکستان، بھارت اور وسطی ایشیائی ریاستیں شامل ہیں۔

مزیدخبریں