واٹس ایپ میں نیا فیچر: ٹیکسٹ سٹیٹس میں سٹیکرز اور موسیقی شامل کرنے کی سہولت متعارف

04:57 PM, 25 Jun, 2025

کیلیفورنیا: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ایک نئے فیچر کی آزمائش شروع کر دی ہے، جس کے تحت صارفین اپنے ٹیکسٹ اسٹیٹس میں اسٹیکرز اور موسیقی بھی شامل کر سکیں گے۔

واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق، اس نئے فیچر کا مقصد صارفین کو اپنے جذبات اور خیالات کو مزید تخلیقی انداز میں ظاہر کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ صارفین اب اپنے اسٹیٹس میں تحریری پیغام کے ساتھ مختلف تصویری اسٹیکرز اور پس منظر میں موسیقی بھی شامل کر سکیں گے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی واٹس ایپ کو صرف ایک بات چیت کے ذریعہ سے بڑھ کر جذبات، خیالات اور یادوں کے اظہار کا ایک جامع پلیٹ فارم بنانے کی کوشش ہے۔ نیا فیچر فی الحال آزمائشی مراحل میں ہے اور جلد تمام صارفین کے لیے دستیاب ہو جائے گا۔

مزیدخبریں