پاک بنگلہ دیش ٹی20 سیریز کا شیڈول جاری، پاکستان ٹیم16 جولائی کو ڈھاکہ روانہ ہوگی

10:30 PM, 25 Jun, 2025

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف تین میچوں کی ٹی20 سیریز کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ تمام میچز ڈھاکہ کے شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان ٹیم 16 جولائی کو بنگلہ دیش روانہ ہوگی۔ سیریز کا پہلا میچ 20 جولائی، دوسرا 22 جولائی اور تیسرا 24 جولائی کو ہوگا۔ میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہوں گے۔

یہ سیریز حال ہی میں لاہور میں کھیلی گئی تین میچوں کی سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان اگلا مقابلہ ہوگا، جس میں پاکستان نے کلین سوئپ کیا تھا۔

مزیدخبریں