واشنگٹن/ٹوکیو: امریکا کی ریاست کیلیفورنیا میں 5.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جبکہ کولمبیا، کیریبین جزائر اور کیوراساؤ میں بھی زلزلے کے اثرات رپورٹ ہوئے۔ زلزلے کے بعد متعلقہ علاقوں میں سونامی الرٹ جاری کر دیا گیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ابتدائی رپورٹس کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ زلزلے کے باعث بڑی تعداد میں اموات ہوئی ہیں۔ انہوں نے امریکی اداروں کو فوری امدادی کارروائیاں شروع کرنے اور متاثرہ علاقوں میں مدد فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
دوسری جانب شمالی جاپان میں بھی 6.9 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ جاپانی حکام کے مطابق زلزلے کا مرکز ایواتی کے ساحلی علاقے میں تھا، جبکہ اس کی گہرائی 50 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے ٹوکیو تک محسوس کیے گئے۔
جاپانی وزیر دفاع نے فوج کو زلزلہ زدہ علاقوں کا فضائی جائزہ لینے اور صورتحال سے متعلق رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ امدادی ادارے ممکنہ نقصانات کا جائزہ لینے اور متاثرہ علاقوں کی نگرانی میں مصروف ہیں۔