لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر انتخابات کے لیے مزید پانچ امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیے ہیں۔ پارٹی امیدواروں کا اعلان صدر مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کی منظوری سے کیا گیا۔
نمائندہ نیو نیوز لاہور وقاص غوری کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق ایل اے 08 راج محل سے ملک محمد نواز خان، ایل اے 18 عباس پور سے چوہدری محمد یاسین گلشن، ایل اے 22 تھرار سے سردار عبدالخالق واسی، ایل اے 36 جموں-3 سے محمد احسن رضا جبکہ ایل اے 41 ویلی-2 سے محمد امیر شاہ کو پارٹی امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دینے کا عمل جاری ہے، جبکہ مزید حلقوں کے لیے امیدواروں کا اعلان بھی مرحلہ وار کیا جائے گا۔
مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر انتخابات کے لیے مزید 5 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیے
06:56 PM, 25 Jun, 2026