کراچی میں بچوں کا اغواکارگروہ گرفتار،تفتیش میں اہم انکشافات

کراچی میں بچوں کا اغواکارگروہ گرفتار،تفتیش میں اہم انکشافات

کراچی: کراچی میں نومولودبچوں کو اغواکرنے والے گرفتارگروہ کے چشم کشا انکشافات سامنے آگئے۔پولیس کے مطابق ملزمہ مسرت نے ایک بچے کو 15ہزار روپے میں مسیح اللہ کو فروخت کیا ، مسیح اللہ نے اسی بچے کو ایک لاکھ 20 ہزار روپے میں آگے بیچ دیا۔

ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ شہر کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں اغواء کی متعدد  وارداتتیں منظم طریقے سے انجام دیں۔
پولیس کے مطابق ملزمہ مسرت نے ایک بچے کو 15ہزار روپے کے عوض مسیح اللہ کو فروخت کیا ۔جبکہ مسیح اللہ نے ایک لاکھ 20 ہزار روپے میں خان گل اور اس کی اہلیہ کو بیچا۔
پولیس نے اغواکار گروہ کے 11 ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں پیش کیا، عدالت نے7 مرد ملزمان کو 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے جبکہ خواتین ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

مصنف کے بارے میں