کرن جوہر کو ایک اور بڑا دھچکا، ایشوریہ رائے بھی ساتھ چھوڑ گئیں

ممبئی:معروف بالی ووڈ ہدایتکار کرن جوہر کو ایک اور بڑا دھچکا ،ان کی سابقہ دوست اداکار کاجول کے بعد اب ایشوریہ رائے بھی ان کا ساتھ چھوڑ گئیں۔ بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں اداکارہ کاجول اور کرن جوہر کی دوستی کی مثالیں دی جاتی تھیں ،لیکن گزشتہ چند عرصے قبل دونوں کی دوستی میں دراڑ پڑ گئی اور اب دونوں ایک دوسرے سے بات بھی نہیں کررہے۔جبکہ کرن نے اپنی کتاب”ان سوئیٹ ایبل بوائے”کی لانچنگ کے وقت یہ انکشاف کیا تھا کہ ان کے اور کرینہ کپور کے درمیان تعلقات کچھ ٹھیک نہیں ہیں ،اور اب خبر آئی ہے کہ ایشوریا رائے بھی کرن سے ناراض ہیں۔

06:00 PM, 25 Mar, 2017

مزیدخبریں