کترینہ کیف نے اپنی ایکشن فلم کیلئے جمناسٹک شروع کر دی

09:28 PM, 25 Mar, 2017

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کترینہ کیف ”ٹائیگرزندہ ہے“ میں سلمان خان کے ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گی۔جس کے لئے اداکارہ نے جمناسٹک کی ایک خاص مہارت حاصل کرنا شروع کردی ہے۔
ہدایتکارعلی عباس ظفر نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو بھی جاری ہے جس میں سلمان اور کترینہ کو ایکشن اسٹنٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق فلم میں ایکشن سین کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کے لئے ہالی وڈ ہدایتکارٹام س سٹروتھرز کی خدمات بھی حاصل کی ہیں۔واضح رہے کہ مذکورہ فلم کرسمس کے موقع پر ریلیز ہو گی۔

مزیدخبریں