ترجمان چوہدری نثار نے جاوید ہاشمی کے الزامات  پر جوابی وار کر دیا

ترجمان چوہدری نثار نے جاوید ہاشمی کے الزامات  پر جوابی وار کر دیا
کیپشن: chaudhry nisar and javed hashmi

اسلام آباد: ترجمان چوہدری نثار نے جاوید ہاشمی کے الزامات  پر جوابی وار کر دیا، کہتے ہیں جاوید ہاشمی جمہوریت کے ارسطو نہ بنیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان چوہدری نثار نے جاوید ہاشمی کے الزامات  پر جوابی وار کر دیا، کہتے ہیں جاوید ہاشمی جمہوریت کے ارسطو نہ بنیں۔

انھوں نے کہا جاوید ہاشمی نےہوا کے ہر جھونکے کیساتھ سیاسی وفاداریاں بدلیں ، مسلم لیگ ن کا پلیٹ فارم حاصل کرنے کیلئے پی ٹی آئی مخالف بیانات کام نہ آئے تو اب  چوہدری نثار پر الزام تراشی شروع کر دی ہے۔

ترجمان چوہدری نثار نے مزید کہا کہ جاوید ہاشمی کو اپنی عمر اور زبان کا پاس نہیں تو کم از کم اپنے شہر کی عزت کا ہی پاس کر لیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ جاوید ہاشمی مسلم لیگ ن کا پلیٹ فارم حاصل کرنے کیلئے چوہدری نثار کا کندھا استعمال نہ کریں ، جاوید ہاشمی ، نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف دیئے گئے اپنے بیانات بھی یاد کریں۔