فلسطین پر جاری مظالم،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسرائیل کیخلاف 5 قراردادیں منظور،امریکہ کی مخالفت

فلسطین پر جاری مظالم،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسرائیل کیخلاف 5 قراردادیں منظور،امریکہ کی مخالفت
کیپشن: فائل فوٹو

جنیوا:فلسطین پر ڈھائے جانے والے مظالم پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسرائیل کیخلاف 5 قراردادیں منظور کرلی گئی ہیں جن کی امریکہ کی جانب سے سخت مخالفت کردی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کیخلاف اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے اسرائیل کے خلاف 5 قرار دادیں منظور کیں جس کے بعد امریکہ اسرائیل کے حق میں میدان میں آگیا اور قرار دادوں کو مسترد کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:10 ہزار روپے کا نوٹ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا بڑا اعلان سامنے آگیا

یو این میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہاکہ پینل کا فیصلہ بیوقوفانہ ہے، جس میں اسرائیل کو نشانہ بنایا گیا ہے۔جنیوا میں ہونے والے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کے 37ویں سیشن میں اسرائیل کے خلاف 5 قراردادیں منظور کی گئی ہیں، جس میں مسئلہ فلسطین کے حل پر زور دیا گیا اور کہا گیا کہ اسرائیلی جارحیت پر منصفانہ فیصلہ کیا جائے گا۔


نکی ہیلی کا مزید کہنا تھا کہ بہت سے ممالک اس بات پر متفق ہیں کہ اسرائیل کے خلاف جانبدار ہو کر فیصلہ کیا گیا ہے، اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کی کونسل اپنی ذمے داری نبھانے میں ناکام ہوگئی ہے۔