چین سے 2.1 ارب ڈالر موصول، زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم

چین سے 2.1 ارب ڈالر موصول، زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:چین سے پاکستان کو 2.1 ارب ڈالر موصول , رقم سٹیٹ بینک کے اکاﺅنٹ میں ٹرانسفر کر دی گئی ہے ۔

 

تفصیلات کے مطابق،پاکستان کے اقتصادی و معاشی مسائل کے حل کے لیے چین  2.1 ارب ڈالر  کا بیل آؤٹ پیکیج دے دیا ۔  رقم سٹیٹ بینک کے اکاﺅنٹ میں ٹرانسفر کر دی جس سے ادائیگیوں کے توازن میں بہتری آئے گی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی استحکام ہو گا ۔

ترجمان وزارت خزانہ ڈاکٹر خاقان نجیب نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ چین سے پاکستان کو 2.1 ارب ڈالر موصول ہو گئے ہیں اور یہ رقم سٹیٹ بینک کے اکاﺅنٹ میں ٹرانسفر کر دی گئی ہے ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو تین ارب ڈالر اور متحدہ عرب امارات  سے بھی تین ارب ڈالرز کی  مالی امداد کا وعدہ کیاہے اور اگلے ماہ ایک ارب ڈالر ملے گا ۔