سندھ اسمبلی کی کمیٹی کا گیارہویں جماعت کے طلبا کو گریس مارکس دینے کا فیصلہ

07:03 PM, 25 Mar, 2025

کراچی:  سندھ اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی نے گیارہویں جماعت کے طلبا کو گریس مارکس دینے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کے مطابق فزکس اور ریاضی کے مضامین میں 15 اضافی نمبرز دیے جائیں گے، جبکہ کیمسٹری میں 20 گریس مارکس ملیں گے۔

کمیٹی نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لیا، جس میں یہ بات سامنے آئی کہ گزشتہ 10 سالوں سے طلبا کا کامیاب ہونے کا تناسب 47 فیصد سے کم رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اس سال کے نتائج کے معاملے کو سوشل میڈیا پر اجاگر کیا گیا اور سیاسی جماعتوں نے عوامی توجہ حاصل کرنے کے لیے اس کا استعمال کیا۔

رپورٹ میں مزید یہ کہا گیا کہ فزکس، کیمسٹری اور اسلامیات کی کتابیں تاخیر سے فراہم کی گئیں اور ان مضامین کے پرچے بھی طلبا کے لیے زیادہ مشکل ثابت ہوئے۔ کمیٹی نے اساتذہ کی تربیت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے آئی ٹی سیکشن کے سسٹم کی اپ گریڈیشن کی بھی تجویز دی۔

مزیدخبریں