آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے والدہ کی نماز جنازہ خود پڑھائی، سیاسی رہنماؤں کی شرکت

10:32 PM, 25 Mar, 2025

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اپنی والدہ کی نماز جنازہ خود پڑھائی۔ نماز جنازہ میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور دیگر اعلیٰ عسکری و سول حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر ملکی قیادت نے جنرل عاصم منیر سے تعزیت کا اظہار کیا اور ان کی والدہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعائیں کیں۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور دیگر اہم شخصیات نے بھی سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف بھی اس اہم موقع پر نماز جنازہ میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچنے والے ہیں۔

مزیدخبریں