وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کا ٹیلیفونک رابطہ، مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی اور سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال

10:26 AM, 25 Mar, 2026

اسلام آباد / ریاض : وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں ایران اسرائیل جنگ اور خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے خطے میں جاری حالیہ کشیدگی کے اثرات اور اس سے پیدا ہونے والے عالمی و علاقائی خطرات پر تبادلہ خیال کیا۔ گفتگو کے دوران      جاری سفارتی کوششوں اور عالمی امن و استحکام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔    دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن کی بحالی کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی پر زور دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے گفتگو کے دوران سعودی عرب کی سلامتی اور خودمختاری کے حوالے سے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے سعودی عرب کی حدود میں ہونے والے کسی بھی قسم کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان ہمیشہ مضبوطی سے سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ سعودی عرب کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور پاکستان برادر ملک کی حمایت جاری رکھے گا۔

مزیدخبریں