امریکی منصوبے پر تہران کا کڑا جواب: ایران نے جنگ بندی کے لیے 6 'سٹریٹجک شرائط' پیش کر دیں

10:51 AM, 25 Mar, 2026

تہران : مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے خاتمے اور ممکنہ جنگ کو روکنے کے لیے ایران نے اپنا جوابی ایجنڈا واضح کرتے ہوئے 6 سٹریٹجک شرائط عالمی برادری کے سامنے رکھ دی ہیں۔ تہران کا یہ مطالبہ امریکی 15 نکاتی منصوبے کے ردِعمل میں سامنے آیا ہے، جس نے خطے کی سیاسی صورتحال میں ایک نیا ہیجان پیدا کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، ایرانی حکام نے واضح کیا ہے کہ پائیدار امن کے لیے درج ذیل نکات پر عملدرآمد ناگزیر ہے۔ پہلی اور کلیدی شرط یہ ہے کہ ایران کو عالمی سطح پر یہ یقین دہانی کرائی جائے کہ اس کے خلاف دوبارہ کبھی جنگی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ ایران نے مطالبہ کیا ہے کہ خطے میں موجود تمام امریکی فوجی اڈے بند کیے جائیں، کیونکہ تہران انہیں اپنی سلامتی کے لیے مستقل خطرہ تصور کرتا ہے۔
 جارح قوتوں کو اپنی پوزیشنز سے پیچھے ہٹنا ہوگا اور ایران کو پہنچنے والے مالی و تزویراتی نقصانات کا مکمل ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔ایران کا چوتھا مطالبہ یہ ہے کہ جنگ کا خاتمہ صرف ایک مقام تک محدود نہ ہو بلکہ تمام علاقائی فرنٹس (Regional Fronts) پر لڑائی فوری بند کی جائے۔
عالمی تجارتی گزرگاہ 'آبنائے ہرمز' کے لیے ایک نئے قانونی رجیم (Legal Regime) پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا گیا ہے، جس کے تحت اس اہم راستے کے معاملات کو ازسرِ نو ترتیب دیا جائے گا۔چھٹی اور آخری شرط کے مطابق، تہران مخالف پروپیگنڈا کرنے والے میڈیا ہاؤسز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث افراد کو ملک بدر کیا جائے۔

مزیدخبریں