نئی دہلی / اسلام آباد : پاکستان کی حالیہ متوازن اور دور اندیش خارجہ پالیسی نے بھارتی ایوانوں میں کھلبلی مچا دی ہے۔ بھارت کے سینئر سیاستدان اور لوک سبھا کے رکن ششی تھرور سمیت معتبر بھارتی جریدوں نے اعتراف کیا ہے کہ مودی سرکار کی "پاکستان کو تنہا کرنے" کی پالیسی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور اسلام آباد اس وقت عالمی سفارت کاری کا مرکز بن چکا ہے۔
بھارتی اپوزیشن لیڈر اور نامور ماہرِ امورِ خارجہ ششی تھرور نے مودی حکومت کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ موجودہ عالمی حالات میں پاکستان کی سفارت کاری بھارت کے مقابلے میں کئی گنا بہتر اور مضبوط ہو چکی ہے۔ پاکستان نے گزشتہ 70 سالوں میں اپنی تاریخ کی کامیاب ترین سفارت کاری کا مظاہرہ کیا ہے۔ چین، روس اور پاکستان کا بڑھتا ہوا تزویراتی (Strategic) اتحاد بھارت کے لیے ایک بڑا سفارتی دھچکا ہے، جبکہ بھارت اس وقت عالمی سطح پر زوال کا شکار نظر آتا ہے۔
بھارتی جریدے 'دی وائر' نے اپنی حالیہ رپورٹ میں مودی سرکار کی خارجہ پالیسی کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ واشنگٹن نے مشرقِ وسطیٰ اور علاقائی امن کے لیے نئی دہلی کے بجائے اسلام آباد کی اہمیت کو تسلیم کر لیا ہے۔ پاکستان اس وقت امریکہ اور ایران کے درمیان ایک کلیدی ثالث بن کر ابھرا ہے، جس نے بھارت کی سٹریٹجک اہمیت کو گہنا دیا ہے۔
سفارتی محاذ پر پاکستان کی تاریخی فتح: "ہماری ڈپلومیسی زوال پذیر، پاکستان ہم سے کئی گنا بہتر ہے"، بھارتی رہنما ششی تھرور کا اعتراف
12:37 PM, 25 Mar, 2026