نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان سے متعلق 15 روز میں فیصلہ کرنے کا اعلان

نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان سے متعلق 15 روز میں فیصلہ کرنے کا اعلان
کیپشن: فوٹو: فائل

ویلنگٹن: پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کیوی ٹیم کو دو ٹوئنٹی 20 میچز پاکستان میں کھیلنے کی دعوت پر نیوزی لینڈ نے 15 روز میں حتمی فیصلہ کرنے کا عندیہ دے دیا۔

کرکٹرز ایسوسی ایشن کے چیف ہیتھ ملز کا کہنا ہے کہ سب ہی اس دورے سے انکاری نہیں، کچھ سیکیورٹی کلیئرنس پر ٹور کیلئے تیار جبکہ بعض دبئی میں ہی کھیلنے کے خواہاں ہیں، حتمی فیصلہ 15 روز کے اندر سیکیورٹی رپورٹ ملنے کے بعد کیا جائے گا۔نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اکتوبر نومبر میں یو اے ای میں پاکستان کیساتھ تین ٹیسٹ، اتنے ہی ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز کھیلنی ہے، پی سی بی کی جانب سے کیوی ٹیم کو دو ٹوئنٹی 20 میچز پاکستان میں کھیلنے کی دعوت دی گئی تھی جس پر نیوزی لینڈ کرکٹ نہ صرف غور کررہا ہے بلکہ اس نے سیکیورٹی صورتحال کے جائزے کیلیے ریگ ڈکسن کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔

اب معلوم ہوا ہے کہ کیوی پلیئرز نے اس ٹور کے حوالے سے خدشات کا اظہار کردیا ہے۔ جس سے نیوزی لینڈ ٹیم کے 15 برس بعد پاکستان کے ٹور کے امکانات کم پڑنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ فی الحال نیوزی لینڈ کرکٹ کو سیکیورٹی رپورٹ کا انتظار ہے، 15 دن میں اس بارے میں حتمی فیصلے کا امکان ہے۔ چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ وائٹ اور کرکٹ پلیئرز ایسوسی ایشن باس ہیتھ ملز دونوں نے ہی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پلیئرز کی جانب سے اس ٹور پر خدشات کا اظہار کیا گیا ہے تاہم بورڈ نے واضح کیا ہے کہ اس بارے میں کوئی بھی فیصلہ کرنے کیلیے وہ کھلے ذہن سے چیزوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔
مسئلہ نہیں ہے، اگر کیوی ٹیم اس ٹور پر راضی ہوتی ہے تو یہ پاکستان کرکٹ کیلیے بہت زیادہ فائدہ مند ہوگا۔