فوجی عدالتوں میں کارروائی غیرقانونی، سانحہ 9 مئی کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے: عمران خان کی سپریم کورٹ میں درخواست 

فوجی عدالتوں میں کارروائی غیرقانونی، سانحہ 9 مئی کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے: عمران خان کی سپریم کورٹ میں درخواست 
سورس: file

اسلام آباد : سابق وزیر اعظم عمران خان نے آرٹیکل 245 کے نفاذ کے خلاف اور 9 اور 10 مئی کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ 

سینئر قانون دان حامد خان کے ذریعے دائر درخواست میں سابق وزیراعظم عمران خان نے استدعا کی ہے کہ  9 اور دس مئی کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری  کی جائے۔ جوڈیشل کمیشن تعین کرے کہ واقعات کے اصل ذمہ داران کون ہیں۔

عمران خان نے استدعا کی ہے کہ تحریکِ انصاف کے رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاریوں کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔سویلین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل بھی غیر آئینی قرار دیا جائے۔ 

عمران خان نے درخواست میں وفاق، نوازشریف، شہبازشریف، مریم نواز، آصف زرداری، بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمان کو فریق بنایا ہے۔

مصنف کے بارے میں