نواز شریف اور مریم نواز میرے اور فوج کے درمیان غلط فہمی اور دشمنی پیدا کر رہے ہیں، کارروائی کی جائے: عمران خان کی سپریم کورٹ سے درخواست 

نواز شریف اور مریم نواز میرے اور فوج کے درمیان غلط فہمی اور دشمنی پیدا کر رہے ہیں، کارروائی کی جائے: عمران خان کی سپریم کورٹ سے درخواست 
سورس: file

اسلام آباد : سابق وزیر اعظم عمران خان نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز میرے اور فوج کے درمیان غلط فہمی اور دشمنی پیدا کر رہے ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ 

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے آرٹیکل 245 کے نفاذ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی ہے کہ پارٹی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کے علاوہ تحریک انصاف کے رہنماؤں اور گرفتار کارکنان کے آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل کو غیرقانونی قرار دیا جائے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے ایڈووکیٹ حامد خان کی وساطت سے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے اپنی درخواست میں وفاق، وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سمیت پاکستان کی سیاسی قیادت اور پنجاب اور خیبرپختونخوا کے نگراں وزرائے اعلیٰ کو فریق بنایا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے سپریم کورٹ آرٹیکل 245 کے نفاذ کو غیر آئینی قرار دے اور اس کے ساتھ ساتھ سپریم کورٹ آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سویلین کا کورٹ مارشل بھی غیرقانونی قرار دے۔

اس درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ تحریک انصاف کے کارکنان کو فوری رہا کرنے کا حکم دے۔ درخواست مین استدعا کی گئی ہے سپریم کورٹ 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دے اور تحریک انصاف کے رہنماوں کی ’جبری علیحدگیوں‘ کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا ہے کہ  مریم نواز شریف اور نواز شریف نے میرے اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان غلط فہمیاں اور بداعتمادی پیدا کی ہے ۔اور نواز شریف نے ڈیل کی ہے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کہ مجھے اور میری پارٹی کو بین کیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں