اسلام آباد : پاکستانی کوہ پیما سعد منور نے ہفتے کے روز دنیا کی سب سے بلند چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ (8,848 میٹر) کو شمالی سمت سے سر کر کے ایک نیا تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی انہوں نے سبز ہلالی پرچم دنیا کی چھت پر لہرایا۔
سعد منور کی اس کامیابی کی تصدیق ان کے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر کی گئی، جہاں لکھا گیا: "سعد نے دنیا کی بلند ترین چوٹی پر سبز ہلالی پرچم بلند کیا۔"
ساجد علی سدپارہ نے 11 مئی کو بغیر آکسیجن اور بغیر کسی پورٹر کی مدد کے دنیا کی ساتویں بلند ترین چوٹی دھولاگیری (8,167 میٹر) کو سر کیا۔
سرباز خان نے 18 مئی کو دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی، ماؤنٹ کنچن جنگا (8,586 میٹر) کو بغیر اضافی آکسیجن کے کامیابی سے سر کیا۔
تینوں کوہ پیماؤں کی یہ کارنامے نہ صرف پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی ملک کی مثبت تصویر پیش کرتے ہیں۔