لندن میں گھر کو آگ لگنے سے برٹش پاکستانی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

11:51 AM, 25 May, 2025

لندن: شمال مغربی لندن کے علاقے برینٹ میں ایک افسوسناک واقعے میں برٹش پاکستانی خاندان کے چار افراد جان کی بازی ہار گئے، جب ان کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق واقعہ ایک تین منزلہ گھر میں پیش آیا، جہاں 43 سالہ خاتون، ان کی 15 سالہ بیٹی، 8 سالہ بیٹا اور 4 سالہ بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ اسی گھر سے 70 سالہ ایک ضعیف خاتون اور ایک نوجوان لڑکی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جن کا علاج جاری ہے۔

حکام کے مطابق آگ سے پورا گھر مکمل طور پر جل کر تباہ ہو گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور شبہ ہے کہ یہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی، اسی سلسلے میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق متاثرہ خاندان تقریباً 20 سال قبل پاکستان سے برطانیہ منتقل ہوا تھا اور لندن میں مقیم تھا۔

مزیدخبریں