بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں

08:07 PM, 25 May, 2025

ڈھاکہ:بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے دارالحکومت ڈھاکہ میں مختلف سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کی ہیں۔ اس موقع پر قومی مسائل، سیاسی اصلاحات، اور ملک میں انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق، چیف ایڈوائزر محمد یونس آئندہ مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے تاکہ تمام سیاسی فریقین کو اعتماد میں لیا جا سکے۔

خیال رہے کہ محمد یونس کے استعفے کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد عبوری کونسل کا ایک اجلاس منعقد ہوا تھا، جس میں حکومت کو درپیش چیلنجز پر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
 
 
 

مزیدخبریں