واشنگٹن: ایران کے ساتھ کوئی بھی معاہدہ باراک اوباما کے دور جیسا نہیں ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

09:10 AM, 25 May, 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ مستقبل میں ہونے والی کسی بھی ڈیل سے متعلق خبر مثبت ہی ہوگی، کیونکہ وہ کوئی 'بری ڈیل' نہیں کرتے۔
ایک امریکی ٹی وی چینل کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ معاہدے کا تمام تر دارومدار مکمل طور پر ان پر منحصر ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر وہ ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ کرتے ہیں تو وہ ایک بہترین اور موزوں ترین معاہدہ ہوگا، جو سابق صدر باراک اوباما کے دور میں کیے گئے ناقص معاہدوں جیسا بالکل نہیں ہوگا۔
   میں ایران کے ساتھ کوئی بھی بری ڈیل نہیں کروں گا۔ اگر کوئی معاہدہ ہوتا ہے تو وہ صرف اور صرف امریکی مفادات کے مطابق ایک اچھا اور مناسب معاہدہ ہوگا ۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ماضی میں بھی باراک اوباما کے دور میں ہونے والے 2015 کے ایران جوہری معاہدے (JCPOA) کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے تاریخ کا بدترین معاہدہ قرار دے چکے ہیں اور ان کا تازہ بیان بھی اسی سخت گیر پالیسی کا تسلسل ہے۔

مزیدخبریں