ایران امریکہ ممکنہ معاہدے کا عالمی مارکیٹ پر بڑا اثر؛ خام تیل کی قیمتیں یکدم کریش، برینٹ 98 ڈالر پر آ گیا

11:39 AM, 25 May, 2026

نیویارک : ایران اور امریکہ کے درمیان امن معاہدے کے قوی امکانات کی خبروں نے عالمی منڈی میں تہلکہ مچا دیا ہے، جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کی پسماندگی اور بڑی گراوٹ دیکھی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایشیائی منڈیوں میں ابتدائی کاروبار کے آغاز پر ہی سرمایہ کاروں کے مثبت ردعمل کے باعث تیل کی قیمتیں یکدم نیچے آ گئیں۔ عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 5.1 فیصد کی نمایاں کمی کے بعد 98.22 ڈالر فی بیرل کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح امریکی مارکیٹ میں ڈبلیو ٹی آئی (WTI) خام تیل کی قیمت بھی 5.2 فیصد کی گراوٹ کے بعد 91.57 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ معاشی ماہرین کے مطابق، دونوں ممالک کے مابین امن کی صورت میں ایرانی تیل کی عالمی مارکیٹ میں بلا تعطل سپلائی کی امید نے قیمتوں پر دباؤ بڑھا دیا ہے جس سے آنے والے دنوں میں قیمتیں مزید مستحکم ہونے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں