خاتون نے گمشدہ پیسے ملنے پر مالک کے حوالے کر دیے

 خاتون نے گمشدہ پیسے ملنے پر مالک کے حوالے کر دیے

کراچی:کراچی میں خاتون نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے گمشدہ پیسے ملنے پر مالک کے حوالے کر دیے ۔

 کراچی میں خاتون نے ایمانداری کی نئی مثال کر دی ، تین تلوار پر نجی بینک کے قریب شاپر سے 5لاکھ روپے ملے تو فوری پولیس کو اطلاع کر دی جس کے بعد رقم اصل مالک کے حوالے کر دی گئی ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک خاتون نے فون پر اطلاع دی کہ اسے تین تلوار پر بینک کے قریب سے شاپر میں موجود 5لاکھ روپے ملے ہیں۔

جس پر متاثرہ شخص کو تلاش کیا گیا اور پھر اس کی گمشدہ رقم اس کے حوالے کر دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق گمشدہ رقم ملنے پر شہری بے حد خوش تھا جس نے اس خاتون کا بھی شکریہ ادا کیا اور پولیس کے تعاون کو بھی سراہا ۔