پاکستان تحریک انصاف نے این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں میدان خالی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا

پاکستان تحریک انصاف نے این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں میدان خالی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے این اے 133 کے ضمنی انتخابات میں میدان خالی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ۔ پی ٹی آئی کی طرف سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف سپریم کورٹ نہ جانے کا فیصلہ ۔ 

تفصیلات کے مطابق این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف نے میدان خالی چھوڑ دیا ہے۔

 این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار جمشید اقبال چیمہ کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی مسترد جبکہ الیکشن ٹریبونل اور ہائیکورٹ نے اعتراض برقرار رکھا  ہے ۔ 

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ جانے کے لیے 7 دن کا وقت لگ سکتا ہے، عدالت جائیں گے تو انتخابی مہم نہیں چلا سکیں گے لہذا سپریم کورٹ سے رجوع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، حلقے میں 40 ہزار بوگس ووٹ ہیں پہلے  اس کے خاتمے کے لیے کام کریں گے۔

خیال رہے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ کے کاغذات تجویز کنندہ کا تعلق حلقے سے نہ ہونے کی بنیاد پر مسترد ہوئے جبکہ مسرت چمشید چیمہ کے کاغذات تائید کنندہ حلقے کا نہ ہونے کی بنیاد پر مسترد ہوئے۔ این اے 133 میں ضمنی انتخاب 5 دسمبر کو ہو رہا ہے ۔