غیرقانونی شراب لائسنس کیس، نیب نے عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ کردیا 

غیرقانونی شراب لائسنس کیس، نیب نے عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ کردیا 
سورس: File

لاہور : نیب لاہور نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے۔ نیب لاہور نے سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی عبوری ضمانت خارج کرنے کی استدعا کردی۔

احتساب عدالت لاہور میں غیر قانونی شراب لائسنس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ نیب  نے عثمان  بزدار  کی عبوری ضمانت پر اپنا جواب عدالت میں جمع کرادیا۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ عثمان بزدار کے خلاف انکوائری قانون کے مطابق شروع ہوئی ۔ 

نیب رپورٹ کے مطابق عثمان بزدار کے خلاف انکوائری کے دوران نئی شکایت کی دوبارہ درخواست آئی ۔ قانون کے مطابق تحقیقاتی  ادارے کے پاس شکایت پر  تفتیش کرنے کا اختیار ہے۔ عثمان بزدار کو بھی انکوئری میں طلبی متعدد نوٹسز جاری کیے گئے ۔ 

نیب کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار نے درخواست ضمانت میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا۔ عثمان بزدار پر محکمہ ایکسائز سے شراب لائسنس جاری کروانے پر دباؤ کا الزام ہے۔ عدالت نے عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 5 دسمبر تک توسیع کر رکھی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں