پیپلز پارٹی کی انتخابات سے قبل سیاسی حکمت عملی، اہم شخصیات سے رابطوں کےلیے  کمیٹیاں تشکیل دے دیں

پیپلز پارٹی کی انتخابات سے قبل سیاسی حکمت عملی، اہم شخصیات سے رابطوں کےلیے  کمیٹیاں تشکیل دے دیں

کراچی: پیپلز پارٹی نے انتخابات سے قبل سیاسی حکمت عملی اپنائی ہے اور اہم شخصیات سے رابطوں کے لیے کمیٹیاں تشکیل دیتے ہوئے ٹاسک سونپ دیے گئے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین نے عام انتخابات 2024ء سے قبل سیاسی شخصیات سے رابطوں کا فیصلہ کرلیاہے۔


سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کی ہدایت پر سیاسی شخصیات سے رابطوں کےلیے چاروں صوبوں میں پارٹی رہنماؤں کی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔پی پی اعلامیے کے مطابق کمیٹی صوبائی سطح پر سیاسی شخصیات سے رابطے کریں گی، سندھ کے لیے کمیٹی میں سعید غنی اور ناصر حسین شاہ کو شامل کیا گیا ہے۔


پنجاب اور خیبر پختونخوا کی کمیٹی میں نیئر بخاری، قمر زمان کائرہ، فیصل کریم کنڈی، محمد علی باچا اور ساجد توری شامل ہیں،بلوچستان کی کمیٹی میں چنگیز خان جمالی، روزی خان کاکڑ اور صابر علی بلوچ شامل ہیں۔

مصنف کے بارے میں