ٹی 20 ٹرائی نیشن سیریز: پانچواں میچ آج زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان ہوگا

12:43 PM, 25 Nov, 2025

راولپنڈی : ٹی 20 ٹرائی نیشن سیریز کا پانچواں میچ آج راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں شام 6 بجے میدان میں اتر کر ایک دوسرے کے خلاف میدان میں ہوں گی۔ سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیموں نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس سیشن بھی کیا ہے۔

اب تک کے سیریز کے نتائج کے مطابق سری لنکا نے دو میچز کھیلے ہیں اور دونوں میں شکست کا سامنا کیا ہے، جبکہ زمبابوے نے تین میچز کھیلے ہیں، جن میں سے ایک میچ میں کامیابی حاصل کی اور دو میچز میں اسے شکست ہوئی۔

یاد رہے کہ دو روز قبل پاکستان نے زمبابوے کو 69 رنز سے شکست دے کر سیریز کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا تھا۔ آج کا میچ دونوں ٹیموں کے لیے سیریز میں اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کا ایک اہم موقع ہوگا۔

مزیدخبریں