گوگل نے اینڈرائیڈ اور آئی فون صارفین کے لیے مشترکہ شیئرنگ فیچر متعارف کروا دیا

02:26 PM, 25 Nov, 2025

کیلیفورنیا : گوگل نے اینڈرائیڈ اور آئی فون کے صارفین کے لیے ایک نیا شیئرنگ فیچر متعارف کرایا ہے جس سے دونوں پلیٹ فارمز کے درمیان فائل ٹرانسفر کرنا اور بھی آسان اور تیز ہو گیا ہے۔

گوگل کے مطابق، یہ فیچر فی الحال پکسل 10 سیریز میں دستیاب ہے اور اس سے اینڈرائیڈ اور آئی فون کے صارفین کے درمیان فوری اور مؤثر رابطہ ممکن ہوگا۔ کمپنی نے اس فیچر کو "کُوئک شیئر" کا نام دیا ہے، جو ایئر ڈراپ کے نظام کے ساتھ ہم آہنگ ہے اور فائل کی منتقلی کے عمل کو تیز اور آسان بناتا ہے۔

گوگل کا کہنا ہے کہ یہ فیچر جدید سکیورٹی معیارات کے مطابق تیار کیا گیا ہے، جسے آزاد سکیورٹی ماہرین نے بھی محفوظ قرار دیا ہے۔ اس سے اینڈرائیڈ، آئی فون اور ونڈوز کے درمیان بہتر ربط اور ہم آہنگی کے امکانات پیدا ہوئے ہیں، خاص طور پر آر سی ایس میسیجنگ اور نامعلوم ٹریکر الرٹس جیسے فیچرز کے بعد۔

گوگل نے یہ بھی بتایا کہ آنے والے مہینوں میں اس سروس کو مزید بہتر بنا کر زیادہ اینڈرائیڈ ڈیوائسز تک پہنچایا جائے گا۔ اس فیچر کی عملی جھلک پکسل 10 پرو پر ویڈیو کے ذریعے دیکھنے کے ساتھ ساتھ صارفین خود بھی اس نیا ٹرانسفر سسٹم آزما سکتے ہیں۔

مزیدخبریں