اسحاق ڈار اور ایرانی مشیر علی لاریجانی کی ملاقات، باہمی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق

04:00 PM, 25 Nov, 2025

اسلام آباد :  نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ  اسحاق ڈار اور ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر علی لاریجانی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور باہمی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے دو طرفہ تعلقات کو مختلف شعبوں میں مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا، اور علاقائی و عالمی امور میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ "پاکستان اور ایران کے تعلقات تاریخی، ثقافتی اور اقتصادی لحاظ سے انتہائی اہم ہیں، اور ہم دونوں ممالک کے درمیان نئے تعاون کے مواقع پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔"

ڈاکٹر علی لاریجانی نے بھی اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کی مزید ترقی اور دو طرفہ مفادات کے تحفظ کے لیے مسلسل تعاون کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ "علاقائی امن کے قیام کے لیے پاکستان اور ایران کے درمیان تعاون انتہائی اہم ہے۔"

اس موقع پر ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے اپنے ایکس پوسٹ میں اس دورے کو ایک تاریخی موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقات دونوں برادر اقوام کے تعلقات کو ایک نئے سٹریٹجک مرحلے میں داخل کرنے کا باعث بنے گی۔ ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ "دنیا میں تیز رفتار تبدیلیوں اور اس خطے کے نظام میں نئے تحرک کے پیش نظر پاکستان اور ایران کے تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ایک نئی سٹریٹجی کی تیاری پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہے۔"

مزیدخبریں