عوام نے ضمنی انتخابات میں انتشار کی سیاست کو مسترد کیا، عظمیٰ بخاری

05:08 PM, 25 Nov, 2025

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں عوام نے گالم گلوچ اور نفرت کی سیاست کے بجائے خدمت، کارکردگی اور خوشحالی کو ووٹ دیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام نے اپنی ترجیحات کے مطابق فیصلہ کیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے لوگوں نے بھی انتہائی شعور کا مظاہرہ کیا اور ہری پور میں سہیل آفریدی کی دھمکیوں کے باوجود عوام نے مسلم لیگ ن کو ووٹ دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر سیاست میں صرف لڑائی، مارکٹائی اور فتنہ فساد پر فوکس ہوگا تو لوگ ووٹ نہیں دیں گے، اور تمام صوبوں میں کارکردگی کا موازنہ ہونا چاہیے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ سیاست عوام کی خدمت کے لیے ہوتی ہے اور لوگوں نے مریم نواز کی خدمات کو ووٹ دے کر تسلیم کیا ہے۔

مزیدخبریں