چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد کی فیلڈ مارشل سے الوداعی ملاقات

05:37 PM, 25 Nov, 2025

راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آج جنرل ہیڈ کوارٹر میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایچ جے سے الوداعی ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل ساحر شمشاد کی شاندار قیادت، مثالی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور طویل خدمات کو سراہا۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ جنرل ساحر کی قیادت میں تینوں مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی مضبوط ہوئی، مشترکہ آپریشنل تیاریوں میں اضافہ ہوا اور قومی سلامتی کے اسٹریٹجک اہداف کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا گیا۔ انہوں نے خطے میں استحکام، عسکری سفارت کاری اور دوست ممالک کے ساتھ دفاعی روابط میں جنرل ساحر کے کلیدی کردار کو بھی سراہا۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے کیریئر کے دوران ملنے والے تعاون پر آرمی چیف اور پاک افواج کا شکریہ ادا کیا۔ جی ایچ کیو آمد پر فیلڈ مارشل نے یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے اور پاک فوج کے دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

مزیدخبریں