جے یو آئی نے 27 ویں آئینی ترمیم مسترد کر دی، مولانا فضل الرحمٰن

06:00 PM, 25 Nov, 2025

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے 27 ویں آئینی ترمیم کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کی کوشش کر رہی ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ مسلم لیگ ن سے اس قسم کی قانون سازی کی توقع نہیں تھی اور کسی بھی قیمت پر اس ترمیم کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے 27 ویں آئینی ترمیم اپوزیشن سے کسی مشاورت کے بغیر پاس کروائی، جبکہ 26 ویں آئینی ترمیم ایک ماہ تک مشاورت کے بعد پارلیمنٹ سے منظور ہوئی تھی۔

سربراہ جے یو آئی (ف) نے مزید کہا کہ ترمیم کے جبری طور پر پاس ہونے سے نہ صرف حکومت بلکہ اس ترمیم کو لانے والوں کی عزت میں بھی کمی آئی ہے۔

مزیدخبریں