ٹرائی نیشن سیریز میں سری لنکا کی شاندار کامیابی، زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست

09:57 PM, 25 Nov, 2025

راولپنڈی:راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹرائی نیشن سیریز کے میچ میں سری لنکا نے پاتھم نسانکا کی شاندار بیٹنگ کی بدولت زمبابوے کو 9 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی۔

زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے۔ برائن بنیٹ 34، سکندر رضا 37 اور ریان برل 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ سری لنکا کی جانب سے ہسارنگا اور تھکشانا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں سری لنکن اوپنر پاتھم نسانکا نے شاندار فارم کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمبابوے کے بولرز کو بے بس کردیا۔ انہوں نے صرف 58 گیندوں پر 4 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 98 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ کمل مشرا 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ کوشل مینڈس 25 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

سری لنکا نے مطلوبہ 147 رنز کا ہدف صرف 16.2 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

ایونٹ میں سری لنکا کا اگلا اہم میچ جمعرات کو پاکستان سے ہو گا، جو فائنل تک رسائی کے لیے فیصلہ کن حیثیت رکھتا ہے۔

مزیدخبریں