مارچ تک مزید کوئی فلم سائن نہیں کروںگی، کرینہ کپور

مارچ تک مزید کوئی فلم سائن نہیں کروںگی، کرینہ کپور

ممبئی : بالی ووڈ کی بے بو کرینہ کپور خان نے کہا ہے کہ آئندہ سال مارچ تک مزید کوئی فلم سائن نہیں کریںگی۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کرینہ کپور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ فلم ”ویر دی ویڈنگ“ کی عکسبندی مکمل کرنے کے بعد کچھ وقت کی بریک لینا چاہتی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ان سے بہت ساری فلموں کے لئے رابطہ کیا جا رہا ہے لیکن میں مارچ تک مزید کوئی فلم سائن نہیں کروں گی۔