ضمانت دیناعدالت کاکام ، آصف زرداری بھی رجوع کر سکتے ہیں، فردوس عاشق اعوان  

ضمانت دیناعدالت کاکام ، آصف زرداری بھی رجوع کر سکتے ہیں، فردوس عاشق اعوان  
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد: فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت سے متعلق مکمل آگاہ ہیں۔ ضمانت دینا حکومت نہیں، عدالتوں کا کام ہے، آصف زرداری بھی عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق ، معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے  کہا ہے کہ وزیراعظم نے آج نواز شریف کی صحت کے حوالے سے اپ ڈیٹ لینے کیلئے ڈاکٹر فیصل کو عیادت کے لیے بھیجا اور ہدایت کی کہ نواز شریف کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

 

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے اس بیان کو دہرایا کہ سیاست صحت پر بھاری نہیں ہونی چاہیے۔ نواز شریف صاحب کی صحت پر سیاست ہماری ترجیح نہیں بلکہ کی صحت ہماری ترجیح ہے۔

 

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایک اہم خبر آئی ہے کہ نواز شریف صاحب کو ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔ ادارے خود مختار ہیں۔ ضمانت حکومت نہیں عدالتوں کا کام ہے۔ نواز شریف نے عدالت سے رجوع کیا۔ آصف زرداری بھی چاہتے ہیں کہ ان کی صحت اجازت نہیں دیتی تو وہ بھی عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں۔