سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا وزیراعظم عمران خان کا گرمجوشی سے استقبال 

Pakistan Saudi Arabia,KSA,MBS,Muhammad Bin Salman

ریاض:وزیر اعظم عمران خان کا مڈل ایسٹ گرین انیشیٹو سربراہی اجلاس میں محمد بن سلمان کی طر ف سے گرمجوشی سے استقبال کیا گیا ،اجلاس میں ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق دنیا کو درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا گیا ۔

87cf10b8e29fa617abb9da343dbe63b7

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے  سعودی عرب میں امریکی صدر بائیڈن کے خصوصی ایلچی جان کیری نے بھی اہم ملاقات کی جس میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا موسمیاتی تبدیلی کیخلاف عالمی سطح پرکام کرنے کی ضرورت ہے.

انہوں نے کہا ترقی پذیرممالک میں موسمیاتی تخفیف کیلئے سرمایہ کاری کی حمایت کی جانی چاہیے، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے ٹیکنالوجی کا اشتراک جاری رکھنا چاہیے۔