سرکاری ٹی وی کو بذریعہ ڈاک بم دھماکے کی دھمکی موصول

سرکاری ٹی وی کو بذریعہ ڈاک بم دھماکے کی دھمکی موصول
سورس: File

برلن: جرمنی کے سرکاری ٹیلی وژن ذیڈ ڈی ایف کو بم دھماکے کی دھمکی کے بعد ٹی وی دفتر  سمیت مغربی شہر مینز میں کئی عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا۔

جرمن پولیس کے مطابق مقامی پولیس کو دھمکی مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بج کر بیس منٹ پر موصول ہوئی۔عملے اور احاطے میں موجود دیگر لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیےکئی عمارتوں کو خالی کرالیا گیا۔

پولیس کی جانب سے عمارت کو کلیئر قرار دینے کے بعد عملے کو واپس دفتر میں جانے دیا گیا۔ 

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ بذریعہ ڈاک موصول ہونے والے خط کے اسٹیٹ کریمنل پولیس آفس کے ماہرین کے جائزے سے ظاہر ہوتا ہے کہ فی الحال کسی ٹھوس خطرے کے کوئی اشارے نہیں ملے ہیں۔

مصنف کے بارے میں