"حماس دہشت گرد تنظیم نہیں"، اردوان  نے  حماس کی کھل کر حمایت کردی 

انقرہ : رجب طیب اردوان نے حماس کی کھل کر حمایت کردی ۔  ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے کاکہنا ہےکہ   مغرب حماس کو ایک دہشت گرد تنظیم کہہ رہا ہے لیکن میرے نزدیک  حماس دہشت گرد تنظیم نہیں ہے۔وہ  مجاہدین ہیں جو اپنی آزادی کے لیے لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں قتل عام میں مصروف ہے، اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے افراد میں سے نصف بچے ہیں ، غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت انسانیت کیخلاف بڑا جرم ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ  روس یوکرین جنگ پر آواز اٹھانے والے غزہ میں ہونے والے قتل عام پر خاموش ہیں ۔ اسرائیل نے ترکیہ کے اچھے ارادوں کا ناجائز فائدہ اٹھایا ہے اور اسی وجہ سے وہ اب اسرائیل کا دورہ نہیں کریں گے۔

انہوں نے اسرائیل اور  حماس کے درمیان فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ غزہ پر بمباری روکنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں۔

مصنف کے بارے میں