ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ، پہاڑی علاقوں میں سردی کی پیشگوئی

01:45 PM, 25 Oct, 2025

لاہور : محکمہ موسمیات نے آج کے لیے ملک کے بیشتر علاقوں میں خشک موسم کی پیشگوئی کی ہے، تاہم پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سردی کا سامنا ہو گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، مسلسل خشک موسم اور فضائی آلودگی کی وجہ سے مشرقی پنجاب کے اضلاع سموگ کی لپیٹ میں رہیں گے، جس سے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ مری، گلیات اور ان کے گرد و نواح میں خشک اور سرد موسم کا راج رہے گا۔

لاہور، گوجرانوالہ، قصور، شیخو پورہ، اوکاڑہ، فیصل آباد، سیالکوٹ، خانیوال، رحیم یار خان، بہاولپور اور ملتان میں سموگ کی شدت برقرار رہنے کی توقع ہے، جس سے شہریوں کو سانس لینے میں دشواری اور نظر کی کمی کا سامنا ہو سکتا ہے۔

سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک اور سرد رہے گا، جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا، جبکہ پہاڑی علاقوں میں سردی کی لہر جاری رہی۔ شہریوں کو خاص طور پر سموگ سے بچنے اور فضائی آلودگی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جیسے کہ ماسک کا استعمال اور کم سے کم باہر نکلنا۔

مزیدخبریں