پنجاب حکومت سوشل میڈیا پر ملک دشمن بیانیہ روکنے کے لیے میڈیا تھنک ٹینک بنائے گی

02:28 PM, 25 Oct, 2025

لاہور: پنجاب حکومت نے سوشل میڈیا پر ملک دشمن، بنیاد پرست اور نفرت انگیز بیانیہ روکنے کے لیے ایک میڈیا تھنک ٹینک بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب کے محکمہ داخلہ کے مطابق یہ تھنک ٹینک مین اسٹریم، ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا کی 24 گھنٹے نگرانی کرے گا۔ منصوبے کی کل لاگت 12 کروڑ 49 لاکھ روپے ہوگی اور یہ 24 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔

حکام نے بتایا کہ منصوبے کے تحت فیک نیوز کی فوری نشاندہی کی جائے گی اور فوری طور پر اس کا سدباب کیا جائے گا تاکہ سماجی ہم آہنگی اور عوامی شعور متاثر نہ ہو۔

مزیدخبریں