پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے حوالے سے مشاورت جاری: قمر زمان کائرہ

05:59 PM, 25 Oct, 2025

اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کا اجلاس بلاول بھٹو کی زیر صدارت ہوا اور تمام ممبران نے چیئرمین کو آگاہ کیا۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا اور ابھی کسی فیصلے کو اپنانے کا مرحلہ نہیں آیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج فائنل میٹنگ کے بعد میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

رہنما پیپلز پارٹی نے ن لیگ کے آزاد کشمیر میں اپوزیشن میں بیٹھنے کے فیصلے پر کہا کہ وہ یہ فیصلہ آفیشلی پارٹی کو نہیں بتایا گیا اور حکومت سازی کے لیے نمبر ہونے ضروری ہیں۔

مزیدخبریں