پنجاب کی کارکردگی سب سے نمایاں ہے، کوئی مقابلہ کرے تو سامنے آئے: عظمیٰ بخاری

08:34 PM, 25 Oct, 2025

لاہور: وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی پورے ملک کے لیے مثال بن چکی ہے، اگر کسی اور صوبے نے اس معیار کا کام کیا ہے تو وہ دکھائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کے شروع کردہ منصوبے عوام کے سامنے واضح طور پر نظر آ رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری کے مطابق پنجاب میں سرکاری سکولوں کی بہتری، سڑکوں کی بحالی اور صحت کے منصوبوں پر تیزی سے پیش رفت جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز اپنی کارکردگی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی شفاف انداز میں پیش کرتی ہیں تاکہ عوام کو حکومتی اقدامات سے آگاہی حاصل رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کے عملی اقدامات نے مخالفین کو جواب دے دیا ہے، کیونکہ جو کام کرتے ہیں، وہ دکھتے ہیں  اور کچھ لوگوں کو دُکھتے بھی ہیں۔

مزیدخبریں