گرین شرٹس آخری میچ جیت کر فائنل میں بھارت کو ہرانا چاہتی ہے، مکی آرتھر

گرین شرٹس آخری میچ جیت کر فائنل میں بھارت کو ہرانا چاہتی ہے، مکی آرتھر
کیپشن: ٹیم بھارت سے بدترین شکست کے بعد بنگلہ دیش کو ہرا کر دباؤ سے نکلنا چاہتی ہے، مکی آرتھر۔۔۔۔فائل فوٹو

دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم اب بھی ایشیا کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور ٹیم بھارت سے بدترین شکست کے بعد بنگلہ دیش کو ہرا کر دباؤ سے نکلنا چاہتی ہے۔

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ کھلاڑی بدھ کو بنگلادیش کے خلاف سپر فور کا آخری میچ جیت کر فائنل میں بھارت کو ہرانا چاہتی ہے تاکہ دو بڑی شکستوں کا حساب برابر ہو۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے تسلیم کیا کہ بھارت کے ہاتھوں دبئی میں نو وکٹوں سے شرم ناک شکست ان کے کوچنگ دور میں گرین شرٹس کی بدترین کارکردگی تھی۔

یاد رہے کہ مکی آرتھر کو 2016 میں وقار یونس کی جگہ پاکستان کی کوچنگ سونپی گئی تھی اور ان کی کوچنگ میں پاکستان نے آئی سی سی چیمپنز ٹرافی جیتی لیکن ون ٖڈے میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی زیادہ اچھی نہیں رہی۔