معروف ترک اداکارہ اسراء بیلجک سی سی پی او لاہور پربرہم

06:30 PM, 25 Sep, 2020

ترک ڈارمے میں حلیمہ سلطان کا کردار اداکرنے والی اداکارہ  اسراء بیلجک بھی سی سی پی او لاہور عمر شیخ کیخلاف آگ بگولہ ہو گئیں ۔

اسراء بیلجک نے کہا کہ خاتون بچوں کے ساتھ اکیلی سفر کرسکتی ہے، آپ کا کام تحفظ دینا ہے،ترک اداکارہ اسراء بیلجک بھی موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کے واقعے پر سی سی پی او لاہور کے رویے پر برہم ہوگئیں۔

اداکارہ اسراء بیلجک نے سوشل میڈيا اکاؤنٹ پر کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور عمر شیخ کو آڑے ہاتھوں لیا،ترک اداکارہ نے اپنی انسٹا گرام کی اسٹوری میں سی سی پی او لاہور کی تصویر شیئر کی اور اس کے کیپشن میں سی سی پی او لا ہور کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ عوام کی حفاظت کرنا آپ کی ذمہ داری بنتی ہے ۔

مزیدخبریں